لیبیا:فوج نے داعش سے بندرگاہ کا قبضہ چھڑا لیا:شیلنگ 7 شہری مارے گئے
طرابلس(صباح نیوز+رائٹرز+اے این این)لیبیا میں سرکاری فورسز نے شدت پسند گروپ داعش کے زیر قبضہ اہم شہر سرت کی بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جنگجو طیاروں نے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بحریہ نے بندرگاہ کی طرف میزائل داغے۔ حکام کے مطابق داعش کی مقامی قیادت شہر سے فرار ہو گئی ہے۔حکومتی ترجمان برگیڈیئر جنرل محمد الغاصری نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت غیر ملکی فوجی ماہرین داعش کے خلاف لڑائی میں مقامی فورسز سے تعاون کر رہے ہیں۔لڑائی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ،اشدت پسندوں کو کنونشن سنٹر میں محدود کر دیاہے ،امریکی اور برطانوی ماہرین ہمیں داعش کے خودکش بمباروں سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات، حکمت عملی اور ساز و سامان معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ادھر بن غازی میں شیلنگ سے 7شہری ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔