• news

فیس بک اور ٹویٹر انتظامیہ نے بھی اسرائیل کی حمایت کردی

نیویارک/تل ابیب(نیٹ نیوز/اے ایف پی) فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی اسرائیل کی حمایت کردی۔ اسرائیل نے سوشل نیٹ ورکنگ کی انتظامیہ کو کہا تھا کہ اسرائیل کے خلاف شائع ہونے والا وہ تمام مواد اپنی ویب سائٹس سے ہٹا دے، جس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ڈھائے جانیو الے مظالم کو نمایاں کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار ’’یدیعوان احرونوت‘‘ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیرقانون ایلیٹ شاکید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فیس بک اور ٹوئٹر کی انتظامیہ کو اشتعال انگیز مواد کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد 70 فیصد سے زائد مواد ہٹا دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک معاہدے کے تحت اسرائیل فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔رواں برس کے اوائل میں یہودی آباد کار کو قتل کرنے کے الزام پر مغربی کنارے میں اسرائیل نے فلسطینی نوجوان کا گھر منہدم کردیا۔ یاطہ کے علاقہ میں بلڈوزر سے کارروائی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی ماں نرس کو نشانہ بنایا گیا تھا

ای پیپر-دی نیشن