امریکہ بھارت نئی قربت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: عبدالغفور حیدری
خضدار (آئی این پی) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت نئی قربت پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، سی پیک کے خلاف عالمی سازش کا شا خسانہ ہے، ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، یکجہتی وحدت متفقہ سوچ سے نئی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سیاسی بھونچال پیدا کرنے والوں کے ایجنڈے کو قوم پہچان چکی ہے، ڈی چوک کا مجرہ چین کے صدر کی پاکستان آمد کو روکنا تھا تو اب کی افرا تفری کی کوشش میں ملوث خفیہ ہاتھ کو جاننا ضروری ہوگا، امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں رہا، مطلبی کا تعلق دارکا کردار ادا کیا جب بھی اپنے مطلب کو پورا کیا منہ پھیر دیا۔