• news

یورپی کمشن کے صدر آئندہ ہفتے ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

ماسکو (آن لائن) یورپی کمشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اگلے ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ یورپی یونین کے بیان کے مطابق ینکر آئندہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ روسی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اسی کانفرنس میں روسی صدر بھی شرکت کریں گے۔ یورپی کمشن کے صدر کے دفتر نے بھی اس کانفرنس کے موقع پر صدر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن