بہاولپور: گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کے طالب علم کا کارنامہ‘ نابینا افراد کے چلنے پھرنے میں مدد کیلئے جدید الیکٹرک سٹک ایجاد کرلی
بہاولپور (نامہ نگار) گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج بہاولپور کے ہونہار طالب علم محمد طاہر نے نابینا افراد کے چلنے پھرنے میں مدد اور سہولت کے لئے جدید الیکٹرانک اسٹک ایجاد کر لی ہے۔ یہ اسٹک نابینا افراد کو پانی سے بچائو اور کسی بھی رکاوٹ کے سامنے آنے پر الارم کے ذریعہ ہوشیار کر کے راستہ بدلنے میں مدد دے گی۔ چھڑی کے نچلے حصہ میں ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو پانی کے چھوتے ہی الارم بجا کر چھڑی استعمال کرنے والے کو ہوشیار کر دیتے ہیں۔ اسی طرح دو جدید آلات کی مدد سے سامنے آنے والی دیگر رکاوٹوں کے بارے میں نابینا افراد کو الارم کی صورت میں آگاہی حاصل ہو گی اور وہ باآسانی اپنا راستہ تبدیل کر لیںگے۔ محمد طاہر نے بتایا کہ اس چھڑی پر انتہائی کم لاگت آئی ہے اور اگر اس کے کمرشل استعمال کوفروغ دیا جائے تو یہ نہایت کم قیمت پر بھی تیار ہو سکے گی۔