قصور: دو روز قبل نہر میں ڈوبنے والے محنت کش لڑکے کی نعش برآمد
قصور(نمائندہ نوا ئے وقت) دو روز قبل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب جانیوالے محنت کش لڑکے کی نعش برآمد ہوگئی۔ لیہ کے چک نمبر 148کا رہائشی محمد عمران جو نواحی گائوں نبی بخش کی ایک فیکٹری میں ملازم تھا، دو روز قبل نہر میں نہانے کیلئے آیا کہ تیز لہروں میں اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا ۔