روزہ تزکیہ نفس، روحانی طہارت کے ساتھ جسمانی صحت کیلئے نسخہ کیمیا ہے: حکیم محمد احمد سلیمی
لاہور(نیوز رپورٹر) روزہ جہاں تزکیہ نفس اور روحانی طہارت کا ذریعہ ہے وہاں یہ انسان کی ظاہری اور جسمانی صحت کیلئے بھی نسخہ کیمیا ہے۔ حضرت محمدؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ روزہ رکھو تاکہ تندرست رہو۔طب اسلامی کے علاوہ مغربی معالجین بھی لوگوں کو ہفتہ میں ایک دن فاقہ کی تلقین کرتے ہیں۔اعصابی،تناؤ، بلڈپریشر،شوگر،تبخیرمعدہ،موٹاپا،بواسیر اور پیٹ کی بے شمار بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہر اطبا کرام نے گذشتہ روز روزہ کے طبی فوائد کے حوالے سے منعقدہ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اطباء کرام میںپروفیسر وید محمد جمیل خاں، حکیم محمد احمد سلیمی،حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری ،حکیم و ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد شامل تھے ۔