• news

کمشنر کا نارنگ منڈی کے دیہات کو صاف پانی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا حکم

نارنگ منڈی(نامہ نگار) کمشنر لاہور ڈویژن محمد عبداللہ خان سنبل نے چودھری فرحان شوکت ہنجرا کی درخواست پر ڈی سی او ضلع شیخوپورہ ارقم طارق کو نارنگ منڈی کے ملحقہ دیہات کوٹ بھیلاں، جے سنگھ والا، مہتہ سوجا، ماڑی، کرتو، آیدیاں، کھنڈا، لونگ والا، منڈیالی، سدھانوالی، لبان والا، بابکوال، بھڑتھ، لدھیکے، اونچا پنڈ، چکرالی ودیگر دیہات میں صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے ان دیہات کو حکومت کے منصوبے میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ان الٹرافلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے دیہی عوام کو صاف پانی میسر آنے سے صحت مند اثرات مرتب ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن