• news

شیخوپورہ: ٹریفک کے بعد پٹرولنگ پولیس بھی فرائض سے غافل، حادثات معمول

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )ٹریفک پولیس کے بعد پٹرولنگ پولیس بھی عوام کو روڈ سیفٹی دینے میں بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے شیخوپورہ سے گزرنے والی جی ٹی روڈ پر آئے روز خونی حادثات رونما ہورہے ہیں جس سے درجنوں بے گناہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بیسوں لوگ ان حادثات کی وجہ سے معذور ہوچکے ہیں جبکہ پٹرولنگ پولیس لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ اور سرگودھا رو ڈ پر ناکے لگا کر مبینہ طو ر پر ٹرکوں ویگنوں بسوں اور ٹریکٹرٹرالیوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہیں ایک سروے میں شہریوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر مبینہ طو ر رپر بھتہ وصولی پر لگ چکی ہے اور سڑکوں پر گزرنے والے بھوسے کی بھری ٹریکٹر ٹرالی ،سریے کے لڈے ٹرک اور مویشیوں کے لڈے ہوئے ویگنوں کو روک کر ان کے خلا ف قانونی کاروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر رشوت لیکر چھو ڑ دیا جاتا ہے جن کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوجاتے ہیں گزشتہ چند روز سے شیخوپورہ لاہور روڈ پر ٹریفک کی ناقص صورتحال کی بناء پر متعدد موٹر سائیکل نوجوان ٹرکوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں گزشتہ روز بھی موٹر سائیکل سوار چار نوجوان راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے اور چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن