ڈرون حملے مودی اور اوباما گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں: رانا طارق محمود
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء رانا طارق محمود آف گرمولا نے کہا ہے دنیا کی تمام شیطانی طاقتیں پاکستان کے اقتصادی پروگرام گواد ر بندر گاہ اور سی پیک کے خلاف اکٹھی ہوچکی ہیں ڈرون حملے مودی اور اوباما گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں پاکستان میں موجود غیر ملکی ایجنٹ بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے کبھی پانامہ لیکس اور کبھی بجٹ کا ایشو بنا رہے ہیں اگر کالا باغ ڈیم کی طرح اقتصادی راہداری کو بھی متنازعہ بنا یا گیا تو آنے والی نسلیںمعاف نہیں کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔