محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی : نیلم ملک
شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت)معروف اداکارہ نیلم ملک نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کیا جانے والاہر کام ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتا ہے اورمیں نے کامیابی محنت اور لگن سے حاصل کی ہے حسد کرنے والے اگر حسد کرنے کی بجائے محنت کے ساتھ کسی نئے آئیڈیاز پر کام کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا جانددار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے۔شائقین ڈرامہ ہزاروں روپیہ خرچ کر کے ہالوں میں تفریح کیلئے آتے ہیں۔ ان کی خواہش کے مطابق پرفارمنس معیار کے مطابق کر کے دکھاتی ہوں۔