ممبئی حملے کے وقت اعلیٰ بھارتی سکیورٹی حکام مری میں تھے، رابطے کاٹے رکھے: انڈین میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر 2008ءکو ہونے والے ممبئی حملے کے وقت بھارتی سکیورٹی حکام پاکستان کے شہر مری میں تھے۔ 26 نومبر 2008کو ہونے والے ممبئی حملے کے وقت ہوم سیکرٹری مدھوکر گپتا، ایڈیشنل سیکرٹری انور احسان احمد، جوائنٹ سیکرٹری دپتیویلاسا اور تین دیگر سکیورٹی حکام دوطرفہ مذاکرات کیلئے پاکستان کے دورے پر تجھے تاہم اچانک پاکستانی حکام نے انکا دورہ مزید ایک روزر بڑھا دیا۔ بھارتی وفد کو مری میں اس جگہ ٹھہرایا گیا جہاں کہیں موبائل فون یا انٹرنیٹ کی سہولت یا کوریج نہ تھی۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی وفد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
بھارتی میڈیا