رگبی :انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو رگبی میچ میں شکست دیدی۔ میچ کے آغازسے ہی انگلش ٹیم نے حریف ٹیم کو دبا ئو کا شکار کرلیا جب دس صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میچ کے اختتام پر انگلینڈ نے 28کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔یہ انگلینڈکی آسٹریلیا میں چوتھی کامیابی تھی ۔