• news

شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

لاہور(کلچرل رپورٹر) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی۔مہدی حسن 18جولائی 1927کو بھارت میں پیدا ہوئے۔ مہدی حسن نے441 فلموں کے لئے گانے گائے انہوں نے 28سال تک مسلسل فلموں کیلئے گائیکی کی۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ ''کے ایل سہگل '' دیا آخری ایام میں وہ کافی عرصے تک علیل رہے اور 13جون2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ای پیپر-دی نیشن