پشاور میں چوہوں کی بہتات طاعون کی وبا پھیلنے کا خطرہ
اسلام آباد (آن لائن) پشاور میں چوہوں کی بہتات سے طاعون کی وبا پھیلنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ماہرین نے چوہوں کی بھرمار کو کالی موت (بلیک ڈیتھ) سے تعبیر کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے چوہوں کے سر کی قیمت مقرر کئے جانے کے باوجود چوہوں کی کمی نہیں ہو سکی اور چوہوں کے انسانوں پر پے در پے حملوں کے باعث طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پشاور میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے امکانات ہیں۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر اس کا تدارک نہ کیا تو یہ ہزاروں انسانی جانوں کو نگل سکتی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ چوہوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کو لایا جا رہا ہے‘ زیادہ تر بچے ان چوہوں کا آسان ٹارگٹ ہیں۔