بھارت: 9 ہزار کروڑ قرض ہڑپ کرنیوالے وجے مالیا کی کروڑوں روپے مالیتی جائیداد ضبط
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی اکنامک کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ نے شراب کے کاروبار سے وابستہ معروف کاروباری شخصیت اور سرکاری بینکوں کا 9ہزار کروڑ قرض ہڑپ کرنے والے وجے مالیا کی 1ہزار 4سو 11کروڑ مالیت کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کر لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وجے مالیا کے خلاف انفورسمنٹ ڈاریکٹو ریٹ (ای ڈی) بینکوں سے لئے گئے بوگس قرضوں ، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔وجے مالیا اس وقت بھارت سے فرار ہو کر برطانیہ میں چھپے وجے مالیا کے بنگلور اورممبئی میں واقع قیمتی کمرشل اراضی اور بینک اکاؤنٹ جس میں 34کروڑ روپے جمع تھے ضبط کر لئے ہیں ، انفورسمنٹ ڈاریکٹو ریٹ کا کہنا ہے کہ وجے مالیا کی ضبط شدہ جائیدادکی مالیت تقریبا 1ہزار 4سو 11کروڑ روپے ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم 180دن کے اندر ضبط شدہ جائیداد کی قرقی رکوانے کے لئے اتھارٹی کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔