چمن: پرنسپل لاء کالج کوئٹہ کے قتل کے الزام میں 42 مشتبہ افراد گرفتار
چمن (این این آئی) پرنسپل لاء کالج کوئٹہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 42 افراد حراست میں لے لئے۔ پولیس حکام کے مطابق پرنسپل لاء کالج کوئٹہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم نے چمن شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے‘ متعدد موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی۔