واشنگٹن: ٹرمپ کے شامی پناہ گزینوں سے تعلق ریمارکس پرایک گروپ کا احتجاج
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) واشنگٹن میں مذہب کے حوالے سے کانفرنس کے دوران امریکی متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مزید پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس موقع پر ایک گروپ نے احتجاج کرتے کہا ہم پناہ گزین کو خوش آمدید کہہیں گے۔ شرکاء ٹرمپ کو مسترد کردیں۔ ٹرمپ نے کہا ہیلری شامی پناہ گزینوں کی آمد میں 500 فیصد اضافہ چاہتی ہیں اسلئے وہ صدر بننے کو اہل نہیں۔کانفرنس چند روز قبل ہوئی تھی، ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری نے اِی میلز کا غلط استعمال کیا جنہیں اْنھوں نے ’’ٹیڑھی ہلیری‘‘ قرار دیا۔ تاہم، میساچیوسٹس کے ری پبلیکن پارٹی کے سابق گورنر، مِٹ رومنی کو ’’شوخ مزاج والا ہارا ہوا شخص‘‘ قرار دیا، جو ٹرمپ کی نامزدگی کی حمایت سے انکار کر چکے ہیں۔