نوابشاہ: راہداری منصوبے میں غیرسندھیوں کی بھرتی کیخلاف جئے سندھ متحدہ محاذ کی ریلی، پتھرائو، دکانیں بند کرا دیں، تھانیدار سمیت کئی زخمی
نواب شاہ(نامہ نگار) جئے سندھ متحدہ محاذ جسمم کے زیر اہتمام ذوالفقار آباد اور پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبوں کی تعمیر اور سندھ میں باہر سے آنے والوں کو نوکریاں دینے کیخلاف سکرنڈ روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء کی کچہری روڈ پر اس وقت پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی جب پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرانے سے روکا۔پولیس پر پتھرائو شروع کردیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی پولیس نے پتھرائو‘ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میںدو درجن سے زائد جسقم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔