ایک کھرب 50 ارب 93 کروڑ 49 لاکھ سے زائد کا ضمنی بجٹ پیش
لاہور( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2015-16ء کے ضمنی بجٹ کا حجم ایک کھرب 50 ارب 93 کروڑ 49 لاکھ 93 ہزار کا پیش کر دیا گیا ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی ایکسائز کی مد میں 73 کروڑ 77 لاکھ 24 ہزار روپے،جنگلات 2 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار، اری گیشن اینڈ لینڈ ری کیلمیشن 2 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزارروپے ،جنرل ایڈمنسٹریشن میں 4 ارب 79 کروڑ 38 لاکھ 4 ہزار روپے، زراعت میں 12 ارب 70 کروڑ 85 لاکھ 83 ہزار روپے، کوآپریشن 3 کروڑ 28 لاکھ 96 ہزار روپے، سول ورکس میں 47 کروڑ 23 لاکھ 86 ہزار روپے، ریلیف پر 20 ارب 60 کروڑ 90 لاکھ 24 ہزار روپے، پنشن کی مد میں 8 ارب روپے، سول ڈیفنس 52 کروڑ 76 لاکھ 76 ہزار روپے، غلے اور چینی کی خریداری 17 ارب 46 کروڑ 75 لاکھ 73 ہزار، ڈویلپمنٹ پر 67 ارب 46کروڑ57 لاکھ 88 ہزار روپے، زراعت کی ترقی اور ریسرچ پر 7 کروڑ 33 لاکھ 84 ہزار روپے، روڈ اور پلوں پر 6 ارب41 کروڑ 45 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ میونسپلٹیز اور خود مختار اداروں کو 4 ارب 7 کروڑ 72 لاکھ 16ہزار روپے، وفاقی حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 4 ارب 84 کروڑ 13 لاکھ 63 ہزار روپے خرچ کئے۔