کوپا امریکہ کپ :برازیل کو اپ سیٹ شکست‘پہلے راﺅنڈ سے باہر
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کا پانچ بار عالمی چیمپئن رہنے والا ملک برازیل کوپا امریکہ کپ کے گروپ راو¿نڈ میں پیرو سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔30 برس میں پہلی بار برازیل کوپا کپ کے گروپ مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے نکل گیا ہے۔ گول میچ کے 75ویں منٹ میں پیرو کے متبادل کھلاڑی نے کیا اور برازیل اس خسارے کو میچ کے اختتام تک برابر نہیں کر سکا۔ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد برازیلی ٹیم کے منیجر ڈونگا نے نوکری ختم ہونے کے خدشے کے بارے میں کہا کہ میں صرف موت سے ڈرتا ہوں اور میں اس سے خوفزدہ نہیں ہوں۔جب آپ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کام کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ نتائج نہ دینے پر تنقید بڑھے گی لیکن اندر سے آپ جانتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔