امریکی خاتون کوہ پیما ونیسا اوبرائن کے ٹوسر کریں گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی خاتون کوہ پیما نے کے ٹو سر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون کوہ پیما ونیسا اوبرائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب محفوظ ملک پایا ہے۔ کے ٹو متعدد موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔ میری ٹیم میں 112 لوگ شامل ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کیلئے یہ سفر مثبت ثابت ہو گا۔