میکسیکو : بیس بال میچ کے دوران فائرنگ‘ دو کھلاڑی ہلاک‘ چھ زخمی
میکسیکو (سپورٹس ڈیسک) میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں بیس بال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست پیوبلا کے ٹا¶ن آکیٹ زنگو میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان بیس بال میچ ہو رہا تھا کہ اچانک مسلح افراد نے شائقین اور کھلاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی آفیسر جمنیز نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تین گاڑیوں میں وہاں آئے اور اترتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جمنیز نے مزید بتایا کہ مرنے والے دونوں کھلاڑی ہیں ایک موقع پر ہی جبکہ دوسرا ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ جمنیز کے مطابق بارہ سالہ بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ اٹارنی آفس نے 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پیوبلا میکسیکو کی ایسی ریاست ہے جہاں جرائم عموماً ہوتے رہتے ہیں۔ یہ سیاست جرائم پیشہ اور منشیات فروش گروہوں کا گڑھ ہے۔