• news

آخری ٹیسٹ میچ ڈرا‘انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی آخری میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔انگلینڈ نے سیریز دوصفر سے جیت لی۔ سری لنکاکو کامیابی کیلئے362رنز کا ہدف ملا ‘ میچ کے آخری دن ایک وکٹ کے نقصان پر 78رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ ممکن نہ ہوسکا ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 416اور دوسری اننگز سات وکٹوں پر 233رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی ۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 288رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے بیئر سٹو کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ انگلینڈ کے بیئر سٹو اور سری لنکا کے کشال سلوا مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 16جون سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن