مدثر نذر آج ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی ریجنل اکیڈمیزکا عہدہ سنبھالیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق ٹیسٹ کرکٹرمدثر نذرآج ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی اور ڈائریکٹر ریجنل کرکٹ اکیڈمیز کا عہدہ سنبھا لیں گے۔ مدثر نذر اس سے قبل بھی ڈائریکٹر اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ان کی تعیناتی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ تقرری پر سابق کرکٹر ز نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کا ر لائیں گے۔