کوئٹہ: موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی فورس کا افسر جاں بحق
کوئٹہ/خاران (آئی این پی) بلوچستان میں موٹر سائیکل سوار شر پسندوں کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی فورس کا ایک افسر جاں بحق ہوگیا۔ نواحی علاقے سریاب روڈ پر شافی کالونی کے قریب انسداد دہشت گردی فورس کے انسپکٹر شبیر احمد اپنے گھر سے دفتر پیدل جا رہے تھے کہ مو ٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے اْن پر اندھا دْھند فائرنگ کی جس سے شبیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق انسپکٹر کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ اْدھر خاران میں ایک کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کے 6 کارکنوں نے ہتھیار رکھ کر حکومت کی عملدار ی کو تسلیم کر لیا ہے۔