پانامہ لیکس تحقیقات: حکومت نے متحدہ، اے این پی کی حمایت حاصل کر لی
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانامہ پیپرز لیکس‘ کک بیکس کی وصولی پر قرضوں کی معافی پر قائم ہونے والے عدالتی کمشن مجوزہ قانون 2016 پر اپوزیشن کی دو جماعتوں ایم کیو ایم اور اے این پی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت کو مسودہ قانون دے دیا ہے جس نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف نے ٹی او آر کمپنی پر دباؤ بڑھانے کے لئے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن تاحال اس سے الگ نہیں ہوئی تحریک انصاف ٹی او آر کمیٹی کے آج کے اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسودہ قانون کی منظوری حاصل کر لی ہے۔