وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات بڑھا کر 42 کروڑ‘ گورنر سیکرٹریٹ کے 11کروڑ 10لاکھ کر دئیے گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر ہائوس کے موجودہ سال کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات کے لئے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے رکھے گئے تھے لیکن اخراجات 57 کروڑ روپے کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ آئندہ مالی سال 2016-17ء کے وزیر اعلی کے اخراجات کو بڑھا کر 42 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ گورنر ہائوس کے اخراجات ایک کروڑ 48لاکھ جبکہ گورنر سیکرٹریٹ کے اخراجات 11 کروڑ 10 لاکھ کر دئیے گئے ہیں۔