• news

بجٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنما شریک نہ ہوئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی بجٹ 2016-17ء پیش کئے جانے کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے جن نمایاں افراد نے شرکت نہیں کی ان میں حکومتی پارٹی سے صوبائی وزیر آصف بھا، پارلیمانی سیکرٹری صحت اور مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی، میاں رفیق ایم پی اے اور عارف خان سندھیلہ ایم پی اے شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران آئے۔ اپوزیشن کے جو ممبران بجٹ تقریر کے موقع پر موجود نہیں تھے ان میں تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور (ق) لیگ کے چودھری مونس الہی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن