کسی سینیٹر کیخلاف کارروائی سے پہلے چیئرمین کی اجازت ضروری نہیں: رضا ربانی
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹر حافظ حمد اﷲ کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ تھانہ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ کسی سینیٹر کے خلاف کارروائی سے قبل چیئرمین کی اجازت ضروری ہے، اس سلسلے میں وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ رول 81 کے حوالے سے ایوان میں یہ مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ سینٹ سیکرٹریٹ کو ایک خط موصول ہوا ہے جو 11 جون کو لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوہسار میں سینیٹر حافظ حمد اﷲ کے خلاف ماروی سرمد کی طرف سے رپورٹ لکھوائی گئی ہے جس پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کچھ ذرائع اور میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ کسی کارروائی سے قبل چیئرمین کی اجازت ضروری ہے۔