امام قاسم نے الخیرفاﺅنڈیشن کے رمضان دسترخوان کی تعداد بڑھادی
لاہور (خبر نگار) الخیر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی خصوصی ہدایات پررمضان دسترخوان کی تعداد بڑھادی گئی اوراس کادائرہ کارمزید شہروں تک بڑھادیا ،اس کامقصدزیادہ سے زیادہ مستحق روزہ داروں کیلئے معیاری سحری وافطاری کویقینی بنانا ہے۔سحری وافطاری کے اوقات میں روزہ داروں کیلئے خوردونوش کے پکوان تازہ گوشت ،تازہ سبزیوں ،تازہ پھلوں اورتازہ دہی سے تیارکئے جاتے ہیں ۔اس سال لاہور،کراچی ،مانسہرہ ،کوٹ ادو،مظفر گڑھ ،راجن پور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں الخیرفاﺅنڈیشن کے زیراہتمام رمضان دسترخوانوں میںروزانہ دوقت تقریباًتین لاکھ لوگ شریک اور مستفیدہورہے ہیں۔