آفریدی، سعید اجمل سمیت 5کر کٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے پر غور
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 5 کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ سے چھٹی یقینی نظر آ رہی ہے جن میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور عمرامین شامل ہیں۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی کیٹگری بھی تبدیل ہو سکتی ہے ان کے مستقبل کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہو رہی ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر وہاں ریاض کو اے کیٹگری دیے جانیکا امکان ہے۔سعید اجمل باولنگ ایکشن ٹھیک ہونیکے باوجود کرکٹ بورڈ کی نظر میں غیر موثر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ میں بحثیت کھلاڑی شاید آفریدی کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔