• news

دورہ انگلینڈ:مشتاق احمد ٹیسٹ اظہر محمودوکو ون ڈے ٹی ٹونٹی میں بائولنگ کوچ مقرر کرنیکا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے مشتاق احمد کو ٹیسٹ سیریز جبکہ اظہر محمود کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے باولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ فیلڈنگ کوچ کے لیے سٹیو ارکسن کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن کا 30 جون کو کنٹریکٹ ختم ہو رہا ہے لڈن اپنے نئے کنٹریکٹ کی تجدید میں دلچسپی نہیں رکھتے جس کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹیو ارکسن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ معاملات طے پا گئے ہیں جلد اعلان متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 سال بعد انگلینڈ کے دورے کے لیے رواں ہفتے روانہ ہو رہی ہے گرین شرٹس نے آخری مرتبہ 2010 میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔کرکٹ بورڈ کی طرف سے مقرر کیے گئے غیر ملکی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی یہ پہلی اسائنمنٹ ہے۔ پاکستان ٹیم 6 سال بعد کرنے والے اس ٹور پر دو پریکٹس میچز چار ٹیسٹ میچز سات ایک روزہ اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ مصباح الحق ٹیسٹ اظہر علی ون ڈے اور سرفراز احمد ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چار افراد امجد حسین بھٹی،آغا اکبر، رضا راشد اور عون زیدی مختلف اوقات میں میڈیا کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن