نوجوانوں کو ہاکی کی طرف راغب کرنے کیلئے فائیو اے سائیڈ متعارف کرا دی : طاہر زمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن طاہر زمان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو ہاکی کی طرف راغب کرنے کیلئے فائیو اے سائیڈ ہاکی متعارف کرائی گئی ہے، اسی لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رمضان المبارک میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ شائقین ہاکی کا شوق بھی بڑھے اور ہاکی کے کھیل کو بھی مزید مقبولیت ملے۔