• news

پاکستان، ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریز کا مقام طے، متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں سال ہونے والی سیریز کا وینو طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز سری لنکا کی بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا میں موسم کی خرابی اور مالی معاملات کے باعث سیریز کے انعقاد کے معاملات طے نہیں پا رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یو اے ای کے درمیان سیریز طے پانے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز اب متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ سیریز کا وینو فائنل ہونے کے بعد جلد سیریز کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دیدی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن