• news

پاکستان کا بائولنگ اٹیک بہترین، سامنا کرنے کو تیار ہیں: کک

لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کی باؤلنگ کو بہترین قرار دیتے ہوئے سامنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کوسوائے پاکستان کے دیگر بڑی ٹیموں سے ٹیسٹ ٹرافی جیتنے اعزاز حاصل ہوگیاکک نے کہا کہ انکے پاس بہت اچھے فاسٹ باؤلر ہیں جن کیلئے اسپنر کا بھرپور ساتھ حاصل ہے۔پاکستان ٹیم 18 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں دورے کا آغاز 14 جولائی کو لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میچ سے کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن