• news

امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک میں سرفہرست

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک میں پہلے، روس دوسرے جبکہ جرمنی تیسرے نمبر آ گیا ہے۔ جر یدے جینز ڈیفنس ویکلی کی نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکہ نے خصوصاً مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے دو ہزار پندرہ میں سات اعشاریہ چار ارب ڈالر جبکہ جرمنی نے چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ برآمد کیا۔ جرمنی نے اسلحہ برآمد کرنے والے ملکوں میں پانچویں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس نے فرانس اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن