• news

دادو: پولیس کا احترام رمضان کے بہانے سموسہ فروش کی دکان پر چھاپہ 2 افراد گرفتار، سموسے اہلکار کھا گئے

دادو (نیٹ نیوز) پولیس اہلکاروں نے احترام رمضان کا بہانہ بنایا اور غریب سموسہ فروش کی دکان پر چھاپہ مار دیا۔ دکاندار پر روزہ خوروں کیلئے سموسے بنانے کا جرم عائد کیا، پہلے خود سموسے چکھے، پھر تمام مال تحویل میں لیا اور دو مزدور پکڑ کر تھانے لے گئے۔ تھانہ اے سیکشن میں اہلکاروں نے سموسہ پارٹی اڑائی تو نہ کوئی احترام رمضان رہا اور نہ کوئی روزہ خوری کا خوف، اہلکاروں نے اپنے تھانیدار صاحب کو بھی مزے کرائے۔ کوئی ہے جو پوچھے بھائی روزے میں کیا چل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن