• news

نائٹ کلب میں دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے: مسلم عمائدین کونسل

قاہرہ (اے ایف پی) قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے مفتی اعظم احمد طیب کی سربراہی میں ابوظہبی کی مسلم عمائدین کونسل نے امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا یہ نفرت آمیز دہشت گردی اسلام کی امن کی تعلیمات کے منافی ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل علی نعیمی نے کہا اس طرح کے واقعات سے مسلمانوں کے خلاف اشتعال بڑھے گا اور اسلام فوبیا بڑھے گا۔ کونسل نے اپنے بیان میں ہم جنس پرستی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ای پیپر-دی نیشن