نائن زیرو کے میڈیا سیل انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کی درخواست پر مقدمہ درج
کراچی (آن لائن) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے میڈیاسیل انچارج امین الحق کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائن زیرو کے میڈیاسیل انچارج امین الحق کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تھانے کا گیٹ بند کر دیا گیا ہے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ رینجرز کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
نائن زیرو