فیصلے پارلیمنٹ میں نہ ہوئے تو کہیں اور ہوں گے عمران بلاول تعاون خارج از امکان نہیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں آ گے بڑھنا اور پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔ اپوزیشن نے 9 جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹی او آر بنائے۔ ہمارے ہاں ادارے بدقسمتی سے حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اپوزیشن نے حکومت کو ٹی او آر پر پارلیمنٹ میں بات کرنے کو کہا۔ پانامہ لیکس میں صرف پاکستان نہیں دیگر ممالک کے لوگوں کے نام بھی آئے۔ فیصلے پارلیمنٹ میں نہ ہوئے تو کہیں اور ہوں گے۔ عمران بلاول تعاون خارج از امکان نہیں۔ پیپلز پارٹی ان ہاﺅس تبدیلی کی حامی ہے۔ اپوزیشن معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کیا ہے۔ میاں صاحب نے 7 سوالوں کو 70 بنا دیا۔ پانامہ لیکس پر میاں صاحب نہیں بچ سکتے۔ نظرانداز کریں گے تو مشکل ہو جائے گی۔ ایسا نہ ہو کہ فیصلے سڑکوں پر ہوں۔ ہمیں کسی کے پیچھے نہیں آگے جانا ہے۔ سڑکوں پر دھرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کوئی بھی فیصلہ کریں۔ اپوزیشن چاہتی ہے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرتی رہے۔ آصف زداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں۔
خورشید شاہ