• news

پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی‘ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ریکارڈ وسائل مہیا کئے ہیں : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آپریشن ضرب عضب کے کامیابی سے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں نے جرا¿ت اور دلیری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب ہمت، جرا¿ت اور بہادری کی عظیم داستان ہے جس کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی شاندار کامیابیوں کا سہرا پاک افواج کے سر ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کی لازوال قربانیاں پیش کرکے پاکستان کو محفوظ بنایا ہے اور انشاءاللہ اس آپریشن سے پاکستان ہمیشہ کیلئے ایک پر امن ملک بن جائیگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور لازوال قربانیاں دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، وزیراعلیٰ نے کہاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور18کروڑ عوام اپنا آج قوم کے کل کیلئے قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلی شہبازشریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو عوامی امنگوں کے مطابق بہترین صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2016-17ءپیش کرنے پر مبارکباد دی۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست، کسان دوست ، متوازن اور عام آدمی کا بجٹ پیش کیا ہے۔ زراعت، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ریکارڈ وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔ 550 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 173 ارب روپے کی ریکارڈ رقم رکھی گئی ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وسائل پہلے سے بڑھ کر فراہم کئے گئے ہیں۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف کی زےر صدارت گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس منعقدہ ہوا جس مےں غےرملکےوں خصوصاً چےنی باشندوں کی سکےورٹی کے حوالے اقدامات کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چےنی باشندوں کی سکےورٹی کیلئے فو ل پروف انتظامات کئے گئے ہےں اوراس ضمن مےں پنجاب حکومت نے اےک علےحدہ ےونٹ تشکےل دےا ہے ۔اجلاس مےں وزےراعلیٰ کو سپےشل پروٹےکشن ےونٹ کی کارکردگی کے حوالے سے برےفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہے۔ متعلقہ محکمے اور ادارے پیشگی احتیاطی اقدامات اور ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔ ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل ہونا چاہئے۔ واسا کے آلات اور مشینری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہاﺅسنگ کو ہدایت کی کہ وہ خود سائٹ پر جا کر وزٹ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر پانی کے نکاس کا الگ سے خصوصی انتظام کیا جائے۔واسا کے آلات اور مشینری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔کسی بھی ناگہانی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات اور ساز و سامان موجود ہونا چاہئے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈنمارک کے ناظم الامور جیکب روگلڈ جیکنسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روایتی ذرائع کے مطاقب متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔کوئلے اور گیس سے بجلی کے حصول کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں۔ ڈنمارک کے ناظم الامور نے کہا کہ ونڈ پاور پراجیکٹ میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن