پارلیمنٹ نے حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف کارروائی نہ کی تو عوام سڑکوں پر نکل سکتے ہیں: عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی معاشی ابتری کی بنیادی وجہ حکمران طبقے کی کرپشن ہےة اگر پارلیمنٹ نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف موثر کارروائی نہ کی تو عوام اپنے حقوق کےلئے سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پائیدار تعلقات کا خواہاں اور خطے میں امن وسلامتی کیلئے کوشاں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں پسماندہ ترین علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر شہزاد وسیم کی رہائشگاہ پر اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروںکے اعزاز میں دئیے گئے۔ افطار ڈنر سے خطاب میں کےا، عمران خان نے کہا مےں پاک چےن اقتصادی راہداری منصوبے مےں چینی سفیر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے فوری طور پر وزیر خارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین نے پاکستان افغانستان بارڈر پر کشیدگی کوتشویشناک قراردیا۔
عمران خان