ام المومنین حضرت خدیجہؓ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ام المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کا یوم وصال آج (جمعرات) کو مذہبی عقیدت و احترام منایا جائے گا، اس سلسلہ میں مساجد، امام بارگاہوں گھروں و دیگر مقامات پر خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں علماء کرام ام المومنین حضرت خدیجہؓ کی دین اسلام کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام امہات المومنینؓ و خاتون جنت ؓ کانفرنس کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد ہائی کورٹ لاہور میں ہو گی، تقریب میں نیئر اقبال سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب، طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب، جید علماء حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ و دیگر امہات المومنینؓ اور حضرت فاطمۃ الزہراؓ سے متعلق اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی یاد میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ یوم باب الاسلام کے حوالہ سے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔