خالی ایوان میں بجٹ پر بحث کا موقع دیا گیا، ڈاکٹر نثار جٹ نے اپنی تقریر کے پوائنٹس احتجاجاً پھاڑ دیئے
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے خالی ہال کو دیکھ کر لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے احتجاجاً بجٹ تقریر کو ایوان میں پھاڑ دیا۔ بحث کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو بجٹ پر بحث کی دعوت دی تو انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ایوان خالی ہے ۔ میں بجٹ میں تقریر نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے احتجاجاً سفید کاغذ پر لکھے بجٹ نکات کو پھاڑ دیا۔