مانسہرہ: جنسی تعلقات سے انکار پر 3مسلح افراد نے خواجہ سرا کو گولی مار دی
اسلام آباد(رائٹرز) مانسہرہ میں 3مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواجہ سرا سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس افسر عمار نیاز نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔