• news

اسحق ڈار کا خورشید شاہ کو فون، صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد( ابرار سعید، دی نیشن ) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے فون پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا چاروں صوبائی الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اسحق ڈار قومی اسمبلی میں خورشید شاہ سے مشورہ کے بعد وزیر اعلیٰ سے رابطہ کر کے حتمی ناموں کی فہرست تیار کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے حتمی امیدواروں کیلئے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان تعلقات اچھے ہیں اور اتفاق رائے سے حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔ 13جون کو چاروں صوبوں میں الیکشن کمشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمشن آف پاکستان غیر فعال ہے اور نئے ارکان کی تقرری آئندہ چند روز میں کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن