حکومت کو احتجاج کیلئے کوئی الگ پارک بنا دینا چاہئے: گیلپ سروے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) رائے عامہ کا سروے کرنے والے ادارے گیلپ پول کے لئے کئے گئے گیلانی فاؤنڈیشن کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو احتجاج کے لئے ایک الگ پارک بنانا چاہئے جہاں سیاسی‘ مذہبی جماعتیں اور دوسرے لوگ اپنا احتجاج کریں۔ سروے میں مزید کہا گیا ہے 80 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کی آزادی ہے اور انہیں دوسرے شہریوں کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے 54 فیصد خواتین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنی جلد کو گورا کرنے کے لئے میک اپ کا سامان استعمال کرتی ہیں۔