عوام کا رمضان بازاروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، خریداروں کا رش
لاہور( خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر کے عوام نے پنجاب حکومت کے رمضان بازاروں اور دستر خوان پروگرام پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تاریخی رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے معیار اور قیمتوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد یہاں سے خریداری کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اچانک دوروں نے بھی سرکاری مشینری کو پوری طرح متحرک کیا جس کی وجہ سے معیار میں مزید بہتری اور قیمتوں میں استحکام آیا ہے ۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بڑی تعداد میں رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ان بازاروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ شہری رمضان المبارک میں ریلیف کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو دعائیں دیتے نظر آرہے ہیں ۔ واضح رہے کہ صوبے 330 رمضان بازار اور 2 سو سے زائد دستر خوان لگائے گئے ہیں ۔ ان کی مانیٹرنگ کیلئے بھی جامع نظام وضع کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹوں کا خود جائزہ لیتے ہیں ۔