چترال : لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر کیلاش قبائل اور مسلمانوں میں تصادم ، متعدد زخمی
اسلام آباد ( اے ایف پی) چترال کے کیلاش قبائل کی وادی میں ایک لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر مسلمانوں اور قبائلیوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا۔ کیلاش لڑکی کے قبول اسلام کے بعد واپس گھر چلی گئی اور کہا اس سے زبردستی اسلام قبول کرایا گیا ہے مشتعل افراد نے اس کے گھر دھاوا بول دیا، دوسری طرف سے کیلاش قبائل کے افراد بھی لڑکی کے گھر والوں کی حمایت میں آ گئے۔دونوں طرف سے پتھرائو کیا گیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے لڑکی کے گھر پر پتھرائو کیا گیا ، پولیس نے بروقت پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کو منتشر کر دیا۔